ہفتہ 5 ستمبر 2026 - 05:08
صدر وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے ملک بھر میں 10 نمائندگان کی نامزدگی کا اعلان

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ملک بھر میں وفاق المدارس کے امور کی انجام دہی کے لیے 10 نمائندگان نامزد کر دیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نامزد نمائندگان میں کراچی سے مولانا سید فیاض حسین نقوی اور مولانا مہدی علی دانش، جنوبی پنجاب سے مولانا موسیٰ رضا جسکانی اور مولانا سید حسین رضا نقوی، وسطی پنجاب سے مولانا سید حسین نجفی اور مولانا جابر علی خان، شمالی پنجاب سے مولانا اصغر یزدانی اور مولانا ممتاز حسین بھڈوال، سکردو سے مولانا محمد جواد حافظی جبکہ گلگت سے مولانا شیخ مرزا علی شامل ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نمائندگان کی نامزدگی کا مقصد ملک بھر میں وفاق المدارس کے امور کو بہتر انداز میں انجام دینا ہے۔

نامزد علمائے کرام اپنے اپنے علاقوں میں نئے مدارس کی رجسٹریشن، امتحانی نظام اور دیگر متعلقہ امور میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی نمائندگی کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ نمائندگان اپنے علاقوں میں درپیش ممکنہ مسائل سے صدر وفاق المدارس کو آگاہ کرنے اور ان کے حل کے لیے معاونت فراہم کریں گے۔ انہیں صدر وفاق المدارس کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے متعلقہ علاقوں میں دورے کرنے کا بھی اختیار ہو گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha